کراچی میں سوا ارب کی ڈکیتیاں کرنیوالے ملزمان لاہور سے گرفتار

Gang Arrest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کراچی میں سوا ارب روپے سے زائد کی بینک ڈکیتیاں کرنےوالا گینگ لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان عید الفطر پر لاہور میں سات سرکاری بینک لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی سی پی او لاہور نے اپنے دفتر میں ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی سی آئی اے خرم جانباز اور دیگر افسروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں سوا ارب روپے سے زائد کی بینک ڈکیتیاں کرنےوالا گینگ لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔کراچی گینگ کا عید الفطر پر لاہورمیں سات بینک لوٹنے کا پلان ناکام ہوگیا۔ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے دو گروہ کے 14 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

عید الفطر کی تعطیلات میں ڈاکووں نے سات بنکوں کی ریکی کررکھی تھی۔ سی سی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان میں لائق حسین، زاہد حسین،صادق علی،کامران حیدری،کامران عرف کامی اور فرید خان، خالد خان شامل ملزمان قومی مرکز بچت شادمان، اچھرہ،مون مارکیٹ اور شالیمار میں بینکوں کی ریکی ہوچکی تھی۔سی سی پی او کے مطابق پنجاب بینک ایوبیہ مارکیٹ،اقبال ٹاؤن نیشنل بینک سید پور ملتان روڈ لوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کے لاہورمیں بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے سات ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ۔ملزمان سے 35 لاکھ نقدی ،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیے گئے۔ واضح رہے کہ ملزمان کراچی میں ایک ارب 33 کروڑ کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزمان بینک کے لاکر کاٹ کر نقدی اور زیورات لوٹ کرعلاقہ غیر فرار ہوجاتے تھے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer