لیسکو میں نو ماہ کے دوران کروڑوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف

لیسکو میں نو ماہ کے دوران کروڑوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں نو ماہ کے دوران چھ ارب پینسٹھ کروڑ روپے کی بجلی سسٹم سے چوری کر لی گئی، صرف لاہور میں تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی غائب ہوئی، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے پولیس کی مدد لینے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نو ماہ کے دوران 6 ارب 65 کروڑ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے ناردرن سرکل میں ایک ارب 19 کروڑکی بجلی چوری ہوئی، اسی طرح سنٹرل سرکل میں 90کروڑ، ایسٹرن سرکل میں59کروڑ جبکہ سدرن سرکل میں 60کروڑ روپے کی بجلی چوری کر لی گئی، اس طرح شہر میں مجموعی طور پر تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی، کمپنی کے اوکاڑہ سرکل میں 46 کروڑ،قصورسرکل 2ارب 57کروڑ اورشیخوپورہ سرکل میں 31کروڑکی بجلی چوری ہوئی۔

بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ اربوں روپے کے خسارے کا ازالہ ہو سکے۔