ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن، نیویارک اور کیلی فورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایران کے خلاف جنگ بند کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔

 دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

 روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔