ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 سے زائد چھکے، ورلڈکپ میں بھارت نے ریکارڈ بنادیا

100 سے زائد چھکے، ورلڈکپ میں بھارت نے ریکارڈ بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے زبردست ریکارڈ بنا دیا۔

 بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنجو سمسن نے 14ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر3 چھکے لگا کر بھارت کو ایک اور ریکارڈ دلا دیا۔

اس کے ساتھ ہی بھارت پہلی ٹیم بن گیا ہے جس نے کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں 100 چھکوں کا ہندسہ عبور کیا۔ اب ٹیم کے مجموعی چھکے کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔

 بھارتی بیٹر سنجو نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا، لیکن آخرکار وہ ایک فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہو گئے۔