ویب ڈیسک : مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں بڑھی ہیں ، اسلام آباد سے وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالر کے مساوی ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 سینٹ ہے جبکہ بنگلادیش میں فی لیٹر قیمت 95 سینٹ ہے۔
واضح رہے کہ 6 مارچ کو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔