ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، متعدد بجلی چور پکڑے گئے

لیسکو کا رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، متعدد بجلی چور پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ 

لیسکو کی جانب سے علی رضا آباد سب ڈویژن اور ایئرپورٹ سب ڈویژن میں کارروائی کی گئی ۔ علی رضا آباد میں جوس کارنر سمیت دیگر مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ 

 ایس ڈی او علی رضا آباد کے مطاق بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرو دیئے گئے ۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوروں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ ایس ڈی او حافظ ضرار عمر کا کہنا ہے کہ  بجلی چوروں سے ڈی ٹیکشن بلز وصول ہوں گے۔ 

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 132 کے وی ایڈن سٹی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں لیسکو کے اعلیٰ حکام اور انجینئرز نے شرکت کی۔

گرڈ اسٹیشن کا افتتاح لیسکو کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز زوئے خورشید خان نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لیسکو صارفین کو بلا تعطل اور بہتر بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔