اشرف خان : ماہ رمضان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا, سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی.
سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی شعبے کو گیس بند کی جارہی ہے،گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار میں گیس فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔
آل پاکستان پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ ناقابل برداشت بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے، متبادل ایندھن کی بندش کی ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے۔