ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مونگ کی دال کے کباب بنانے کا طریقہ

 مونگ کی دال کے کباب بنانے کا طریقہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’مونگ کی دال کے کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزا: مونگ کی دال ایک کپ، چکن کا قیمہ ایک کپ، پیاز کٹی ہوئی ایک کپ، ہری مرچ5 عدد، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ۔

  اناردانہ ایک بڑا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ایک گڈی، سیاہ مرچ حسب ضرورت، نمک حسب ضرورت، تیل فرائی کرنے کے لئے اور ایک کپ بیسن۔

 بنانے کا طریقہ: ایک پتیلی میں پانی لیں، اس میں مونگ کی دال، چکن کا قیمہ اور پیاز ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں۔

  جب یہ اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اتار کر پیس لیں۔

 پھر اس میں آدھا کپ بیسن، پسی کالی مرچ، ثابت دھنیا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اجوائن، اناردانہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ایک بڑا چمچہ تیل بھی ملائیں۔

  پھر اچھی طرح میش کرلیں، اب اس آمیزے کے کباب بنا لیں اور ایک ٹرے میں بیسن کی تہہ بچھا کر اس پر رکھ دیں۔

  اب ایک فرائنگ میں تیل گریں اور ایک ایک کباب فرائی کرتے جائیں۔ لیجئے مزیدار مونگ کی دال کے کباب تیار ہیں۔