ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر نے نبی ﷺ کی عقیدت میں نئی نعت "سوہنا نبی" پیش کر دی

 علی ظفر نے نبی ﷺ کی عقیدت میں نئی نعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے معرف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے نبی اکرم ﷺ کی مدح میں اپنی نئی نعت "سوہنا نبی" پیش کی، جو کہ یو ٹیوب پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس نعت کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیق اس وقت پیش کی جا رہی ہے جب دنیا شور، شدت اور تقسیم کا شکار ہے اور لوگ روشنی، رحمت اور ہمدردی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ "سوہنا نبی" ایک عاجزانہ نعت ہے جو محبوب نبی ﷺ کی محبت اور یاد کے لیے پیش کی گئی ہے۔

  علی ظفر کے مطابق نبی ﷺ کی زندگی اور پیغام نے دنیا کی تاریکی کو روشنی سے بھر دیا اور آج بھی ان کی تعلیمات انسانیت کو عزت، رحمدلی اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیتی ہیں۔

علی ظفر نے اس نعت کو اپنی طرف سے محبت اور عقیدت کا ایک چھوٹا سا اظہار قرار دیا اور کہا کہ یہ مخلوقِ خدا میں سب سے خوبصورت ہستی کے حضور خراج عقیدت ہے۔

نعت کی آڈیو علی ظفر نے خود تیار کی جبکہ اس کے بول، دھن اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی۔

 ریکارڈنگ میں عامر علی نے طبلہ، تیمور علی حیدر نے ڈھولک اور حیدر علی اور استاد تنویر حسین نے دیگر سازوں کے ذریعے حصہ ڈالا۔ نعت کی ویڈیو بھی علی ظفر نے خود ہدایت اور تدوین کی۔