سعید احمد: مشرق وسطیٰ اور کچھ ایشیائی مقامات کے لیے لاہور سے جانے والی پروازیں نویں روز بھی منسوخ رہی جبکہ لاہور سے یو اے ای، دوحہ اور بحرین کے لیے کل 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر بلیو پی اے 430 ، اتحاد ائیر ای وائے 285 منسوخ ہیں، جبکہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر ای وائے 284 بھی منسوخ ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی ائربلیو پی اے 410 منسوخ ہے۔ لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ائیر کیو آر 621 جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائرویز کیو آر 620 منسوخ ہو گئی ہیں۔
بحرین کے لیے بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں: لاہور سے بحرین جانے والی گلف ائیر جی ایف 767 اجبکہ بحرین سے لاہور آنے والی گلف ائیر جی ایف 766 منسوخ ہیں۔
اسی طرح، لاہور سے گوانگ ژو جانے والی چائنا سدرن سی زیڈ6038 اور گوانگ ژو سے لاہور آنے والی چائنا سدرن سی زیڈ 6037 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ا ندرون اور بیرون ملک 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ پروازوں میں لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ اور کویت جانے والی بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 796 اور ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز ایف 797 منسوخ ہو گئی تھیں۔
اسی طرح لاہور سے دبئی جانے والی ائربلیو کی پرواز پی اے 410، دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائرویز کی کیو آر 620 اور لاہور سے دوحہ جانے والی کیو آر 621 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ۔
مزید برآں، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی ای وائے 285، لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی ای کے 625، لاہور سے کویت جانے والی کویتی ائیرلائن کی کے یو 202 اور لاہور سے شارجہ جانے والی ائربلیو کی پی اے 412 پروازیں بھی منسوخ کی گئی تھیں۔
ائیرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروازوں کی صورتحال کی تصدیق کرنے کے بعد ہی روانہ ہوں اور ایئر لائنز کی ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔