ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:افطار میں ان اشیاء سے پرہیز کریں

خبردار:افطار میں ان اشیاء سے پرہیز کریں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:افطار کے وقت کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اگر انہیں زیادہ مقدار میں کھایا جائے۔ روزہ کھولنے کے بعد معدہ حساس ہوتا ہے، اس لیے غلط غذائیں ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ 

 تلی ہوئی اشیاء جیسے سموسے،پکوڑے،فرائز سے پرہیز کریں،یہ اشیاء زیادہ تیل میں تلی ہوتی ہیں جس سے بدہضمی، سینے کی جلن اور وزن بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 بہت زیادہ میٹھی چیزیں مثال کے طور پر جلیبی،گلاب جامن،میٹھے شربت سے بھی پرہیز کریں کیونکہ زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر لیول اچانک بڑھ جاتا ہے اور بعد میں کمزوری بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

 افطار میں کولڈ ڈرنکس اور سوڈا  پینے سےگیس،پیٹ پھولنا،ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
 بہت زیادہ مصالحہ دار کھانا جیسا کہ بہت تیز مرچ مصالحے والے پکوان،یہ معدے میں جلن اور تیزابیت پیدا کر سکتے ہیں۔
افطار کے فوراً بعد چائے یا کافی پینے سےپانی کی کمی  اورہاضمے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ کھجور،پانی یا لیموں پانی،پھل،ہلکی غذا جیسے دال یا سوپ استعمال کریں۔