سٹی 42 : صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو ان کے حقوق دئیے، مہذب معاشرہ کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر تاشفین صفدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورت کو حقوق دئیے باقی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ دنیا کے مہذب معاشرے کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔
تاشفین صفدر نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کو وہ حقوق تاحال حاصل نہیں ہوسکے جنکی وہ اصل حقدار ہیں۔مگر پھر بھی پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ محفوظ ہے، جبکہ دوسرے معاشروں میں آج بھی خواتین کی عصمت دری اور قتل کے واقعات زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی جاتی رہے گی حکومتی سطح پر بھی بہتری لانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کیلئے حالات دوسرے ممالک سے بہتر ہیں۔