سٹی42: ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جبکہ عام شہریوں کو شناختی و پاسپورٹ بنوانے و تجدید سمیت دیگر سرکاری سہولیات ای چالانز کی ادائیگی تک فراہم نہ کرنے کی سفارشات عدالت کو بھجوا دیں۔
کیمروں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان۔ شہریوں کی روش کو تبدیل نہ کرسکی۔سیف سٹیز کیمروں سے کردہ ای چالانز کے5ارب 74 کروڑکے جرمانے شہریوں کی جانب سے ادا نہ کئے گئے۔ای چالاننگ کی وصولی کاموثر نظام نہ ہونے سے اہم سسٹم اپنی افاریت کھو رہا ہے۔
ٹریفک حکام کاکہنا ہے کہ ای چالاننگ کی وصولی موثربنانےکیلئے ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے اہم تجاویز تیار کرکے کورٹ میں پیش کردی گئیں۔ای چالان نادہندہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے زیر ادا رقم کاٹی جائے۔اکاونٹنٹ جنرل اس بات کا پابند ہوکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جارہی ہے۔
ای چالان نادہندہ شہریوں کوشناختی کارڈ،پاسپورٹ و دیگر دستاویزات بنوانے یا تجدید کی ادائیگی تک اجازت نہ دی جائے۔غیر رجسٹرڈ اور 10سے زائد ای چالانز نادہندگان کی گاڑیاں بند کی جائیں۔ای چالاننگ کی وصولی کا سسٹم موثر بنانےکیلئے تمام متعلقہ محکموں کوہدایات جاری کی جائیں۔