ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان شو میں کالر کی انوکھی درخواست نے سب کو چونکا دیا,ویڈیو وائرل

رمضان شو میں کالر کی انوکھی درخواست نے سب کو چونکا دیا,ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تمام ٹیلی ویژن چینلز پر خصوصی نشریات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جن میں ہونے والی گفتگو اور مباحث کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ 

عوامی حلقوں کی جانب سے ان ویڈیوز پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو  رمضان شو سے وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کالر نے پانچویں شادی کا اظہار کرتے ہوئے  وظیفہ پوچھا۔

کال کرنے والا شخص جو کہ کراچی سے تعلق رکھتے تھا اُس نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ وہ پانچویں شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی پہلے ہی چار شادیاں ہو چکی ہیں اور وہ سب کو خوش رکھے ہوئے ہیں۔ جس پر  جویریہ سعود نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ چار شادیاں کافی ہیں  آپ کو مزید شادی کے بارے میں سوال ہی نہیں کرنا چاہیے۔

کالر نے مسکراتے ہوئے اصرار کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ پانچویں شادی کا کوئی وظیفہ موجود ہے یا نہیں؟

 اس غیر معمولی سوال پر پروگرام میں موجود مہمان بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے کالر کو مشورہ دیا کہ وہ مزید شادی سے اجتناب کریں اور اپنی موجودہ بیویوں کی دیکھ بھال پر توجہ دیں۔

یہ ویڈیو  دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، صارفین  کی جانب سے  اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ یہ کال خود پروگرام کی جانب سے کروائی گئی تھی تاکہ اسے وائرل کیا جا سکے  جبکہ بعض افراد نے ایسے پروگراموں کو غیر سنجیدہ اور اسلامی روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔