ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرطبہ چوک ، وارث روڈ ، کوئنز روڈ ، مزنگ وملحقہ آبادیوں کیلئے اچھی خبر

قرطبہ چوک ، وارث روڈ ، کوئنز روڈ ، مزنگ وملحقہ آبادیوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: واسا (واٹر اینڈ سیوریج ایجنسی) نے قرطبہ چوک، وارث روڈ، کوئنز روڈ، مزنگ اور ملحقہ آبادیوں کے لئے پانی کے ذخیرہ کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت واسا کو وارث روڈ پر واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کی منظوری حاصل ہو گئی ہے جس میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 18 لاکھ گیلن تک ہوگی۔

واسا کو متروکہ وقف املاک بورڈ سے 2 کنال اراضی لیز پر لینے کی منظوری بھی مل گئی ہے جس کے بعد واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔واسا نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو اراضی کی لیز کے لیے سمری ارسال کی تھی۔

اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا واٹر ٹینک بنایا جائے گا۔واسا منظوری کے منٹس کے اجرا کے بعد جلد ہی ٹینڈرنگ پراسیس کا آغاز کرے گا۔

اس سے قبل لاہور شہر میں چار واٹر سٹوریج ٹینک مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ چار پر کام تیزی سے جاری ہے۔واسا کی جانب سے تاجپورہ واٹر ٹینک کے ٹینڈرنگ پراسیس پر بھی کام جاری ہے، جس کا اعلان ایم ڈی واسا نے کیا۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ واسا شہر میں بارشی پانی کو محفوظ بنا کر زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکے گا، جس سے پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔