فاران یامین:پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن کے دوران پتنگ سازی و پتنگ فروشی کے مرتکب ملزم حسن افضل گرفتار کر لیاگیا۔ملزم حسن افضل خود بھی پتنگ بازی کرتا ،آن لائن فروخت بھی کرتا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 90پتنگیں ،3 چرخیاں ،ایک پنہ ڈور برآمد کر کے ملزم کیخلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پتنگوں کی تیاری ،خرید و فروخت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دوسری جانب پولیس کی تمام تدابیر فیل ، شہر میں پتنگ بازی نہ رک سکی،رات گئے لال پل کے علاقہ میں منچلے پتنگ بازی کرتے رہے۔
کینال روڈ پر گزرتے موٹر سائیکل سوار پرکٹی پتنگ کی ڈور گری، رفتار کم ہونے پر کوئی نقصان نہ ہوا۔
شہریوں نے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔