ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے لاہور میں 9 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

 شہر  لاہور میں سورج کی تیز کرنوں نے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا  جس کے نتیجے میں ٹھنڈی ہواؤں کا زور کم ہونے لگا ہے تاہم  آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور بدستور سرفہرست ہے۔

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 236 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ میں 247، کینٹ میں  296، جوہر ٹاؤن میں 212،  ڈی ایچ اے میں 191،  رائیونڈ روڈ میں  253 ریکارڈ  کی گئی ہے۔ شہریوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 دوسری جانب   محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کےوسط تک موسم ٹھنڈا رہےگا،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ خٰیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع  میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ،مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیرمیں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔