ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مطلق نان سینس؛ سنیل گواسکر کی پاکستانی ٹیم کے متعلق ہرزہ سرائی کا جواب

Absolute Nonsense, Jason Gillespie Lambasts Sunil Gavaskar, Controversial Rhetoric
کیپشن: جیسن گلپسی نے انڈیا کے سینئیر کرکٹر سنیل گواسکر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعلق بیان کو ""ایبسلوٹ نان سین کیا۔ س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ گلیسپی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعلق  سنیل گواسگر کے نفرت بھرے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یہ کہہ کر  مغرور سابق کرکٹر کا منہ توڑ دیا کہ پاکستان کی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ گلپسی نے سنیل گواسکر کی گرین شرٹس کے متعلق ہرزہ سرائی کو مطلق نان سینس کہا۔ 

دل چسپ بات ہے کہ پاکستان میں کرکٹ پر تبصرے کر کے روٹی کمانے والے پاکستانی سابق کرکترز مین سے کسی نے سنیل گواسکر کے گھٹیا ریمارکس کا جواب نہین دیا بلکہ ان مین سے بیشتر تو خود بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعلق ایسے ہی گھٹیا  تبصرے ہی بیچ رہے ہیں۔
 بھارت کے اندر توجہ حاصل کرنے کی خاطر سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں دو میچ ہار جانے پر پاکستانی  ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کو تو انڈیا کی بی ٹیم بھی ہرا دے گی۔ اس ہذیان کے ردعمل میں پاکستان کے ہیڈ کوچ کی پوزشن پر کام کر کے چھوڑ جانے والے سینئیر کرکٹر جیسن گلپسی کو تاؤ آ گیا، گلپسی نے  سنیل گواسکر کے اس دعوے کے جواب مین کہا، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔  

 پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات بکواس ہے، پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے، گیم ڈیویلپ کے لیے وقت دے تو کسی ٹیم کو بھی ہرا سکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم مشورہ بھی دیا۔

گلیسپی نے کہا،  پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس صحیح ٹیلنٹ کو پک کرنے اور انھیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔نئے ٹیلنٹ کے ساتھ صبر کے ساتھ کام لیا جائے، اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پر لگایا جائے، سلیکشن میں میرٹ پر لوگوں کو لایا جائے اور انھیں سپورٹ کیا جائے۔کوچز کو موقع دینا چاہیے تاکہ اچھے نتائج آسکیں۔ 

اس سے پہلے  جیسن گلیسپی نے ایک بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ جونہی سنیل گواسکر نے گلپسی کی سابق ٹیم کے متعلق ہرزہ سرائی کی تو گلپسی کو تاؤ آ گیا اور وہ اپنا دکھ بھول کر پاکستانی ٹیم کے ڈیفینس میں بول پڑے۔