پی ایس ایل نائن کے میچ میں سکیورٹی بریچ، شائقین گراؤنڈ میں گھس آئے

Security breach in rawalpindi Cricket Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل نائن کے 25 ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی بریچ ہو گئی۔

راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں اس وقت سنگین صورتحال پیدا ہو گئی جب  کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کا میچ ختم ہونے کے بعد جب کھلاڑی ابھی گراؤنڈ میں بکھرے ہوئے تھے، کئی افراد گراؤنڈ میں گھس آئے۔ بعض مداحوں نے بابر اعظم ککے قریب پہنچ کر ان کو گھیر لیا اور ایک نوجوان نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی۔ سکیورٹی اہلکارونں کی دوڑیں لگ گئیں۔ کئی سکیورٹی اہلکاروں نے مل کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے مداحوں کو پکڑ لیا ور انہیں گراؤنڈ سے باہر اپپنے ساتھ لے گئے۔ گزشتہ میچ کے دوران بھی گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص پو سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا تھا۔