شاداب خان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی

 شاداب خان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاداب خان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس کے بعد پی ایس ایل میں بہتر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان، جبکہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔