بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ مومیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ مومیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام یا رات کے دوران جیوانی، گوادر، کیچ، تربت، آوران، لسبیلہ، خضدار اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔