سارہ علی خان  جلنے سے بال بال بچ گئیں

سارہ علی خان  جلنے سے بال بال بچ گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان فلم پروموشنل ایونٹ کے دوران حادثے میں جلنے سے بال بال بچ گئیں۔

سارہ علی خان آج کل اپنی دو فلموں’اے وطن میرے وطن‘ اور’مرڈر مبارک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے پیٹ پر موم لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔

 اداکارہ نے اس ویڈیو میں شاعرانہ انداز میں اپنے مداحوں کو بری خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ دو فلموں کی تشہیر کر رہے ہوتے ہیں تو کچھ ہنگامہ ضرور ہوتا ہے‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ اور ہوگئی میں لیٹ اس لیے سب کو کرنا پڑے گا ویٹ‘۔