معروف پاکستانی باؤلر نے منگنی کرلی

معروف پاکستانی باؤلر نے منگنی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خطرناک یارکرز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے پاکستان کے سٹار گیند باز  وسیم جونیئر  نے منگنی کر لی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کرکٹر کی منگنی ’’ایشیاءکارگو ‘‘کے مالک کی صاحبزادی کے ساتھ ہوئی ہے ،  منگنی کی تقریب بہت سادگی سے اسلام آباد میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

 منگنی کی تقریب وزیرستان کی روایات کے مطابق ہوئی،  وسیم جونیئر اور ان کی منگیتر کی شادی کی تقریب بھی اسلام آباد میں ہی ہو گی،  وسیم جونیئر کی طرف سے اچانک منگنی کے اعلان پر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے، منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح زندگی کے اس نئے سفر پر وسیم جونیئر اور ان کی منگیتر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer