سٹی 42: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا، کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی پر چانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک جاری رہے گا۔
اعلامیے میں مزید گہا کیا کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبونلز اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹائیں گے، 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو دیئے جائیں گے،
الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی، انتخابی نشان 6 اپریل کو آلاٹ کئے جائیں گے، پولنگ کا عمل 30 اپریل کو ہوگا۔