میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کا بھنگڑا، ویڈیو کی دھوم

 میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کا بھنگڑا، ویڈیو کی دھوم
کیپشن: David Warner
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا  کھیلا گیا  ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ شائقین کے میچ کا مزہ دوبالا کردیا۔ وارنر سٹیڈیم میں بھنگڑا ڈالنے لگنے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے دوران دلچسپ واقعہ منظر عام پر آیا۔فیلڈنگ پرموجود  آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ شائقین کا مزہ دوبالا کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں موسیقی چل رہی ہے اور وارنر بھنگڑا ڈانس کرتے مختلف سٹیپس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وارنر  کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔پاکستانی کرکٹ شائقین باجے بجا کر آسٹریلین ٹیم کا پرتباک استقبال کیا۔ باؤنڈری لائن پر موجود ڈیوڈ وارنر ؤباجوں کی گونج سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ٹھمکے لگانے لگے اور  شائقین کرکٹ کی طرف ہاتھ بھی ہلایا۔

 وارنر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے پاکستانی کرکٹ شائقین کی تعریف کی۔گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے، ڈیوڈ وارنر نے شائقین کرکٹ کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر