ویب ڈیسک : سمندر پار پاکستانی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے حکومت کا بڑے ریلیف کا اعلان ۔چار ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کرسکیں گے۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔یہ نیا نظام ان اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون قابل اطلاق ہوگا۔
سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی تاریخ، موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی مہیا کرنا ہوگا۔درخواست دہندہ کے قیام کے 120 دن گزرنے کے بعد اس سہولت کے تحت استعمال ہونے والے آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا اور مقامی فون نیٹ ورک سروسز پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ایف بی آر کے مطابق گر وہی درخواست دہندہ پاکستان کا دوبارہ سفر کرتا ہے تو ان کو دوبارہ سے اس عارضی سہولت کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
کیپشن: fbr waived off pta tax for 4 months
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App