ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر سامنے آگئی

ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد رواں سال کے پہلے ماہ ہوئی تھی،کوہلی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ اور ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کو مداح کافی پسند کررہے ہیں اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بیٹی کے باپ بننے کے بعد ںہال ہیں، ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں رواں سال کے پہلے ماہ ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ویرات کوہلی نے انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

کوہلی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور ننھی بیٹی کی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، انوشکا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نرم دل ہیں اور بیٹی کے ساتھ آج خواتین کا عالمی دن منارہی ہیں،خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

ویرات کوہلی نے تصویر کے کیپشن میں بطور ایک باپ اپنا تجربہ شیئر کرتے لکھا کہ  انہیں "خواتین کی حقیقی طاقت اور الوہیت" کا احساس ہوا ہے۔کسی بچے کی پیدائش دیکھنا، انسان جو کہ زیادہ ریڑھ کی ہڈی سے چلتا ہے،ناقابل یقین اور حیرت انگیز تجربہ ہے۔ کوہلی کا مزید کہناتھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد آپ عورتوں کی حقیقی طاقت سمجھتے ہیں اور خدا نے ان کے اندر زندگی کیوں پیدا کی ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کوہلی نے اپنی اہلیہ سمیت دیگر تمام ماؤں کو اس دن کی مبارک باد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

M .SAJID .KHAN

Content Writer