ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کیےہیں، عثمان بزدار

کرونا وائرس کے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کیےہیں، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثراحتیاطی اقدامات کیے ہیں،  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں قائم کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرونا وائرس کا کوئی مریض پنجاب میں نہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

پنجاب میں صورتحال نارمل ہے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ کابینہ کمیٹی روزانہ میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لیتی ہے اورضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلقہ ضروری سازوسامان خریدنے کیلئے 236ملین روپے فراہم کیے ہیں۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کیس رپورٹ ہونے سے کئی روز قبل پنجاب حکومت نے اس حوالے سے احتیاطی اقدامات کا آغاز کیااور ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer