ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان کا بطور ڈاکٹر لاہور قلندرز کو مشورہ

 فردوس عاشق اعوان کا بطور ڈاکٹر لاہور قلندرز کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بطور ڈاکٹر لاہور قلندرز کو مشورہ دے دیا،لاہور قلندرز جلدی حوصلہ ہار جاتی ہے، رانا صاحب کو جی دار لڑکے کھیلانے ہوں گے، اگلے سال براڈ کاسٹنگ رائٹ پاکستانی کمپنی ہی خریدے گی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی قذافی اسٹیڈیم آمد، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بطورِ ڈاکٹر مشورہ دے دیا، کہا لاہور قلندرز جلدی حوصلہ ہار جاتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بھارتی کمپنی کو براڈکاسٹنگ رائٹس دینے کے معاملے پر کہا کہ آئندہ سال پاکستانی کمپنی اور پی ٹی وی سپورٹس ہی رائٹس خریدنے کے اہل ہوگا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں انہیں درخواست کروں گی کہ فائنل میچ دیکھنے ضرور آئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer