ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں مینا بازار کا اہتمام

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں مینا بازار کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار:خواتین کے عالمی دن پر لٹن روڈ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں مینا بازار سجایا گیا۔ کھانے پینے، جیولری اور دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے۔

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لٹن روڈپرخواتین کے عالمی دن کی مناسبت خوبصورت مینابازارکا اہتمام کیا گیا۔ طالبات نے اپنے پروجیکٹ ڈسپلے کیے۔ بازار میں طرح طرح کی اشیاء سجائی گئی تھیں۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ مینابازار جہاں تفریح کا ذریعہ ہے وہیں طالبات کے کام کو سراہنے کا پلیٹ فارم بھی ہے۔

جیولری، کپڑے اور دیگر سٹالز پر آنے والوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ طالبات نے پروجیکٹ پیش کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔مینابازارکے اہتمام کو اساتذہ اور طالبات سبھی نے سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کی روٹین سے ہٹ کرکچھ کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔