ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری

موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عدالت عالیہ اور اس کے تمام بینچز میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جولائی 2026 سے 5 ستمبر 2026 تک ہوں گی.

تعطیلات کے دوران صرف مخصوص نوعیت کے ضروری اور ہنگامی مقدمات کی سماعت کی جائے گی جبکہ عام نوعیت کے مقدمات کے لیے درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ضمانت، ایف آئی آر کے اخراج یا منسوخی سے متعلق فوری نوعیت کی درخواستوں اور حکمِ امتناع سمیت ایسے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی جن میں سنگین نقصان یا فوری ریلیف کا معاملہ درپیش ہو۔

اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ججز پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جمعہ کے روز عدالت کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مزید ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مقدمے کی جلد سماعت کے لیے دائر کی جانے والی متفرق درخواستیں تعطیلات کے دوران قابلِ سماعت نہیں ہوں گی۔ تاہم اگر ویکیشن جج دستیاب نہ ہوں تو فوری نوعیت کی درخواست پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکے گی۔

لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی امور کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور ہنگامی مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer