ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2026ء کے دوران،پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج، 50 نامزد

2026ء کے دوران،پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج، 50 نامزد

2026ء کے دوران،پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج، 50 نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)  سال 2026ء کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج ہوئے، درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطاببق درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے، درج شدہ مقدمات میں 5 سب انسپکٹر، 14 اے ایس آئی نامزد کئے گئے، مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 31 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہوئے، مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا۔سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6، سول لائنز اور صدر ڈویژن میں پولیس کے خلاف 5، 5 مقدمات درج ہوئے، سٹی اور کینٹ ڈویژن میں پولیس کے خلاف 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی رواں سال پولیس کے خلاف 4 مقدمات درج کئے گئے۔