ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹواریوں کی ہڑتال موخر، پنجاب بھر میں کام بحال ہونے کا امکان

پٹواریوں کی ہڑتال موخر، پنجاب بھر میں کام بحال ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں جاری ہڑتال 28 روز بعد ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انجمن پٹواریان نے اپنی ہڑتال 28 جون تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ( ایس ایم بی آر) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم بی آر نے پٹواریوں کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا جس کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انجمن پٹواریان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے 28 جون کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مطالبات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پٹواری سکیل اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال پر تھے۔