عابدچوہدری: لاہور کے مختلف علاقوں نواں کوٹ، شاہدرہ اور کوٹ لکھپت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے کوٹ کمبوہ میں مغل پیر قبرستان کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی جبکہ شاہدرہ میں بیگم کوٹ کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے کچا جیل روڈ کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔