ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ہزار 565 ملزمان گرفتار

پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ہزار 565 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر سے 9565 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 9ہزار 219 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 4 لاکھ 66 ہزار 986 پتنگیں اور 14 ہزار 574 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں 4 ہزار 395 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 4 ہزار 233 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار 931 پتنگیں اور 4 ہزار 616 ڈور چرخیاں بھی برآمد کیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈور اور پتنگوں کے کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں جبکہ شہری پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔