ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اسکولوں کے 35 ہزار اساتذہ کو اسپوکن انگلش سکھانے کا آغاز

سرکاری اسکولوں کے 35 ہزار اساتذہ کو اسپوکن انگلش سکھانے کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اسکولوں کے 35 ہزار اساتذہ کی انگریزی زبان کی مہارت بہتر بنانے کے لیے اسپوکن انگلش لینگویج ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اساتذہ کو انگریزی زبان بولنے اور لکھنے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تربیتی پروگرام بین الاقوامی ادارے برلٹز اور این آر ٹی سی کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں کلاس رومز میں طلبہ کی مزید مؤثر انداز میں رہنمائی کے قابل بنانا ہے۔

حکام کے مطابق تربیت کے آغاز سے قبل اساتذہ کی موجودہ انگریزی مہارت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پروگرام میں شمولیت کے لیے اسیسمنٹ گوگل فارم مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹریننگ سیشنز قریبی نامزد ڈسٹرکٹ پیکٹا ہیڈ آفسز یا منتخب اسکولوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ کلاسز ہفتے میں دو مرتبہ ہوں گی اور ہر سیشن کا دورانیہ دو گھنٹے اور پندرہ منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ پروگرام میں منتخب تمام اساتذہ کے لیے ہر سیشن میں سو فیصد حاضری لازمی ہوگی تاکہ تربیت کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام سرکاری اسکولوں میں انگریزی تدریس کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی زبان دانی کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔