ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی لہر , مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

گرمی کی لہر , مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث شہر میں حبس اور گھٹن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کم رفتار ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 11 اور 12 جون کے دوران خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، لاہور سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پشاور، سوات، چترال، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی 11 اور 12 جون کو بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔