ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

 انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

  راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

 واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔