ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں فہرست جاری

Election Commission released submitted Nominations papers list
کیپشن: Nominations papers list
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)الیکشن کمیشن نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل شروع کرنے سے قبل لاہور سمیت صوبہ بھر کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں فہرست جاری کردی، ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرست کو فارم 31 کے تحت جاری کی گئی۔ صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں مجموعی طور 330 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں 25 ،پی پی 167 میں 32 ،پی پی 168 میں 19 جبکہ پی پی 170 میں 19 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں 14 ، خوشاب کے حلقہ پی پی 83 میں 11 جبکہ بھکر کے حلقہ پی پی 90 میں 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 میں 18 ، جھنگ کے حلقوں پی پی 127 میں 14 جبکہ پی پی 127 میں 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

شیخو پورہ کے حلقہ پی پی 140 میں 28 ،ساہیوال کے حلقہ پی پی 202 میں 13 جبکہ ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں 16 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے لودھراں کے حلقہ پی پی 224 میں 15 ، پی پی 228 میں 9 ،بہاولپور کے حلقہ پی پی 237 میں 10 کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 میں 14 اور پی پی 273 میں 13 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ڈسٹرکٹ لیہ کے حلقہ پی پی 282 میں 17 اور ڈیرہ غازی خان کے صوبائی حلقہ پی پی 288میں 9 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer