(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے بعد ق لیگ کی اہم وکٹ گرا دی، گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس میں گلگت بلتستان سے سابق امیدوار ق لیگ عطا اللہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، ق لیگ ضلع دیامیر کے صدر ناصر محمود بھی پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ،انچارج سید سبط الحیدر بخاری ،چودھری منظور ،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمدامجد سعدیہ اورممبر سعدیہ دانش نے شرکت کی۔
ان کے علاوہ ممبر سی سی سی محمد موسیٰ اور گلگت بلتستان کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی، شمولیتی پروگرام میں جئے بھٹو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔