ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کار کمپنی نے قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردی

Peugeot 2008 Surprises With A Price Drop
کیپشن: price decrees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ چکی ہیں،لیکن ایک کار کمپنی نے اعلیٰ خصوصیات کی حامل گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی کی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اشیائے ضروریہ کو مزید متاثر کیا، نجی کمپنی لکی موٹرز نے پیوگوٹ 2008 کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی ہے، کمپنی نے مہنگائی کے پیش نظر پیوگوٹ 2008 کی قیمت میں 2 لاکھ 50 ہزار کی بڑی کمی کی۔ قیمت کم ہونے پر پیوگوٹ 2008 کی 49 لاکھ 99 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

ایس یو وی کی پرانی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جبکہ پیوگوٹ ایلور 2008 کی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے ہی ہے،Peugeot 2008 کی دونوں قسمیں ڈیلیوری کے لیے آسانی سے دستیاب ہیں۔

لکی موٹرز نے جنوری 2022 میں پاکستان کی پہلی یورپی کراس اوور SUV کے طور پر Peugeot 2008 کو لانچ کیا۔ ایس یو وی کی دو قسموں پیوگوٹ 2008ایلور  اور پیوگوٹ ایکٹو میں آچکی ہیں۔

پاکستان میں سب سے خوبصورت اور تیز ترین سی سیگمنٹ کراس اوور ہونے کے باوجود، Peugeot 2008 نے ابھی تک رفتار نہیں پکڑی ہے۔ اور وجہ بالکل واضح ہے۔ کار کی قیمت کے بڑے ٹیگ اس کی شکل، طاقت اور کارکردگی پر چھایا ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer