پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، ڈالر سستا ہوگیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈالر   کی بڑھتی قیمت کو  بالآخر بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے سستا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی  اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے،  انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد 201 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا، ڈالر 202.83 سے کم ہو کر 200.50روپے کا ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں 204روپے پر ٹریڈ ہوا  بعد ازاں  کچھ بہتری کے بعد دن کے اختتام پر 202 روپے  83 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا۔