(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آج سے اسلام آباد میں شادی ہالز،مارکیز میں رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ۔