ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا نوٹس لے لیا

 وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے آپریشنز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

ذرائع کے  مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ ن سید مراد علی شاہ نے اس ضمن میں آئی جی سندھ اور نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بنائی گئی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ تمام علاقہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کو بڑھائیں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث کرمنلز کے خلاف آپریشن میں فوری طور پر تیزی پیدا کریں۔