سات سالہ بچی کو چچا زاد بھائی نے زیادتی کے بعد قتل کیا

Girl Murder and Rape
کیپشن: Girl Murder and Rape
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: سات سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعدقتل کرنے کا کیس، عدالت نے تفتیشی افسر سے چالان کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی، معصوم بچی کو اس کے چچا زاد بھائی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں مرکزی ملزم رضوان یوسف اور شریک ملزم اللہ دتہ کیخلاف سات سالہ بچی عائشہ کے اغواء زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران علی جعفری نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے دونوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سفاک ملزم رضوان یوسف مقتولہ بچی کا چچا زاد بھائی تھا، اغوا اور زیادتی کے بعد ملزمان نےاپنا جرم چھپانے اور پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ بچی کو اس کا چچا زاد بھائی ملزم رضوان یوسف چیز دلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا تھا، جہاں ملزم نے اپنے دوست اللہ دتہ کےساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزموں نے بچی کی لاش کیساتھ بھی زیادتی کی اور   لاش قریبی قبرستان کے پاس جوہڑ میں پھینک دی تھی۔