ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

متعدد افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پنجاب نےایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن توقیرحیدرکاظمی کواوایس ڈی بنادیا ہے،جبکہ رؤف احمدکی خدمات مزیدتقرری کیلئےڈی جی ایل ڈی اے کے حوالےکردی گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن عائشہ رانجھاکوپنجاب سےریلیوکردیاگیا،عائشہ رانجھاکوفوری طورپرایف بی آررپورٹ کرنیکاحکم دے دیا گیا۔

سیدساجدترمذی کوڈپٹی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لگایاجائیگا،عبدالستارخان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر اورعمران شمس کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قصورتعینات کیا گیا،جبکہ مسعودالحق کوڈی جی نارکوٹکس کنٹرول،افتخارعلی کوایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم اورتسلیم علی کوڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم کااضافی چارج دیدیاگیا،پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل فریدکوسیکرٹری ٹیکس بورڈآف ریونیولگادیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ تقرروتبادلے کرتے ہوئے عمیرہ بیدارکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ،عمران اکرم چوہان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایم پی ڈی ڈی، ماجدبشیرکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے،موسیٰ علی بخاری اسسٹنٹ کمشنرجنرل ملتان تعینات، گریڈ18کےڈی ایم جی افسرعدنان خان بہتانی کوپنجاب سےریلیوکردیاگیا، عدنان خان بہتانی کوکےپی کےحکومت کورپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں نورش عمران کوڈائریکٹرویمن ڈویلپمنٹ ،ڈی جی پی ایچ اےسرگودھاریحان فرخ کواوایس ڈی بنادیاگیاتھااور حسین بہادرشاہ ڈی جی پی ایچ اےسرگودھاتعینات کیا گیا۔ممبرپی اینڈڈی محمدعثمان کواوایس ڈی بنادیاگیا۔ظہورحسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مظفرگڑھ تعینات ،عبداللہ خرم نیازی کوڈپٹی سیکرٹی محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرتعینات کردیاگیا-

دوسری جانب  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے  تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او سبزہ زار تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر محمد سبطین شاہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ جبکہ انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او تھانہ ہئیرکو کلوز پولیس لائنز تعینات کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر طارق علی ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ کو کلوز پولیس لائنز، ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ انسپکٹر علی عباس کو کلوز پولیس لائنز، سب انسپکٹر احمد عثمان مجید پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer