ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےترقیاتی بجٹ میں حکومتی اراکین اسمبلی کی سنی گئی

نئےترقیاتی بجٹ میں حکومتی اراکین اسمبلی کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بجٹ دوہزار بیس اکیس، پنجاب میں مالی بحران کےباوجود نئےترقیاتی بجٹ میں حکومتی اراکین اسمبلی کی سنی گئی، ایوان وزیر اعلی کی ہدایات پرحکومتی اوراتحادی ارکان اسمبلی کو فنڈز سےمحروم نہیں رکھا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلی کی ہدایات پرآئندہ مالی سال میں حکومتی ارکان اسمبلی کےلیےبجٹ مختص کرنے کی تجویز اب منظورکرلی گئی ہے، ذرائع کےمطابق نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے15 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

جبکہ اس سے قبل پی اینڈ ڈی بورڈ نےکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیےفنڈز مختص نہ کرنے کی تجویز دی تھی، ذرائع کےمطابق حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کےحلقوں کو نئے مالی سال میں بھی فنڈز اب ملیں گے، اس سےقبل حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کےلیے15 ارب روپے کے فنڈز دیئےجاچکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نےپولیس کے ترقیاتی بجٹ میں تیسرا کٹ لگادیا، گزشتہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ 2 ارب61 کروڑ سے کم کر کے 99 کروڑ کر دیا گیا،  پنجاب پولیس کو 99 کروڑ بجٹ کےمطابق سکیموں کاتخمینہ لگا کربھجوانے  کی ہدایت کی گئی، آئی جی پنجاب نےترقیاتی بجٹ بڑھانے  کے لئے وزیراعلیٰ سےرابطےشروع کردئیے۔


پولیس کاترقیاتی بجٹ بڑھانےیانہ بڑھانےکاحتمی فیصلہ آج شامل ہوگا، صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کی150سےزائدجاری شدہ سکیمیں ہیں
تھانے، دفاتر، رہائش گاہوں کی تعمیرودیگرمنصوبہ جات شامل ہیں، اگلےمالی سال میں پنجاب پولیس کی کوئی بھی سکیم مکمل نہیں ہوسکے گی، پولیس کی جاری شدہ سکیموں کومکمل کرنے  کے لئے 6ارب سے زائداخراجات چاہیے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں تعلیم کے بجٹ میں 11 ارب روپے کا کٹ لگادیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے راواں مالی سال کے دوران تعلیم کے بجٹ کو کم کیا ، سروس ڈیلوری کے اخراجات ، سرکاری سکولوں کے مختلف پروگراموں پر بجٹ کم کیا گیا ، محکمہ خزانہ کے زرائع  کے مطابق فنڈز کٹوتی میں محکمہ سکول ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن ، لٹریسی اور اسپیشل ایجوکیشن شامل ہیں، غیر ضروری اخراجات کم کرکے تعلیم کے محکموں کا بجٹ کم کیا گیا ہے ، کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث یہ کٹ لگایا گیا ہے ۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer