بل نہ ملنے پر ہسپتال انتظامیہ نے بزرگ مریض کو بیڈ سے باندھ دیا

بل نہ ملنے پر ہسپتال انتظامیہ نے بزرگ مریض کو بیڈ سے باندھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیسوں کی خاطر ہسپتال انتظامیہ انسانیت بھول گئی،بل نہ ملنے پر 80سالہ مریض کو بیڈ سے باندھ دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے محض 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کو بستر سے باندھ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شاہجا پور کے ایک نجی ہسپتال میں 80 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں مریض کے ہاتھ پاﺅں کو ڈسچارج کے وقت قبل بستر سے باندھ دیا گیا تاکہ وہ بل ادا کیے بغیر فرار نہ ہوجائیں۔ تصاویر وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

معمر مریض کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں داخلے کے وقت 5 ہزار روپے جمع کرائے تھے جس کے بعد علاج کی مد میں مزید 11 ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا، غربت کے باعث اتنی رقم دینے سے قاصر تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے میرے والد کو بستر سے باندھ دیا اور بل کی ادائیگی سے قبل رسی کھولنے سے صاف انکار کردیا۔
 

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ معمر مریض کو دورے پڑتے تھے اور وہ اس دوران خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے اسی خدشے کے پیش نظر مریض کے ہاتھ پاﺅں باندھے۔ مریض کے بقایا جات بھی معاف کردیئے گئے ہیں۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش  میں پیش آیا ، وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ مریض کا مکمل علاج سرکاری ہسپتال میں کرانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

یاد ہے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا  کے وار جاری ہیں ،اب تک 71لاکھ افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں 4 لاکھ سے زائد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔صحتیاب افراد کی تعداد  34 لاکھ سے زائد ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer