ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا اسمبلی کا بل مضحکہ خیز ہے، پی ٹی آئی نے دوہرا معیار اپنایا: طلال چودھری

خیبر پختونخوا اسمبلی کا بل مضحکہ خیز ہے، پی ٹی آئی نے دوہرا معیار اپنایا: طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظور کیا گیا بل مضحکہ خیز ہے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا معیار دوہرا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ٹول ٹیکس میں چھوٹ اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام سمیت مختلف مراعات سے متعلق قانون منظور کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویداروں نے اپنے لیے مراعات کے انبار لگا لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو "موٹر سائیکل کی طرح" استعمال کیا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے ارکان اور ان کی اہلیہ کے لیے بلیو پاسپورٹ سے متعلق قانون بھی منظور کیا ہےکے پی حکومت نےاپنے ارکان کو مراعات دے کر سیاسی رشوت دینے کی کوشش کی ہے۔