رانا آزار: سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6 سے 19 سال کے بچوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمنازیم ہال میں باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس اکیڈیمز میں بچوں کی مختلف سیشنز میں تربیت جاری ہے جہاں بیڈمنٹن اکیڈمی میں 230گرلز اور بوائزکو 3سیشنز میں کوچ ساجد تربیت دے رہے ہیں جبکہ باسکٹ بال اکیڈمی میں 80گرلزاینڈ بوائز کوسینئر کوچ شائستہ قیصر نے ٹریننگ کروائی ہے۔
حکام کے مطابق ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں 40بچوں کو کوچ یاسر روزانہ ٹریننگ کروا رہے ہیں اسی طرح نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 2500سے زائد گرلز بوائز ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6سے19سال کے بچوں کو تربیت دی جارہی ہے۔